عبادت

( عِبادَت )
{ عِبا + دَت }
( عربی )

تفصیلات


عبد  عِبادَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور اردو سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : عِبادَتیں [عِبا + دَتیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : عِبادات [عِبا +دات]
جمع غیر ندائی   : عِبادَتوں [عِبا +دَتوں (و مجہول)]
١ - غلامی، بندگی؛ (اصطلاحاً) خدا کی پرستش خصوصاً مذہبی ارکان جو خدا کی اطاعت اور پرستش کے لیے ادا کیے جائیں۔
 میں نہیں کہتی مجھے زیست کی مہلت دی جائے صرف دو دن کو عبادت کی اجازت دی جائے      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٧٥ )
  • Religious service
  • worship
  • devotion;  humble or submissive obedience