لاگ لپیٹ

( لاگ لَپیٹ )
{ لاگ + لَپیٹ (ی مجہول) }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لاگ' کے بعد ہندی مصدر 'لپیٹنا' سے حاصل مصدر 'لپیٹ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "اساس اخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - رو رعایت، طرفداری، حمایت، جانب داری، لحاظ۔
"جو کچھ سمجھ میں آیا ہے اسے بغیر کسی لاگ لپیٹ کے اوروں تک پہنچا دیا جائے۔"      ( ١٩٨٥ء، تفہیم اقبال، ٥ )
٢ - مکر، فریب، دغا۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)۔