لوٹا

( لوٹا )
{ لو (و مجہول) + ٹا }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "فرسنامہ رنگین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : لوٹے [لو (و مجہول) + ٹے]
جمع   : لوٹے [لو (و مجہول) + ٹے]
جمع غیر ندائی   : لوٹوں [لو (و مجہول) + ٹوں (و مجہول)]
١ - ایک قسم کا ٹونٹی دار پانی رکھنے کا برتن جو دھات یا مٹی کا بنا ہوا ہوتا ہے، آفتابہ، ابریق نیز پیتل کا گڑوا، بڑی لٹیا۔
"حکم دیا کہ پانی کا لوٹا میرے ہاتھ میں تھما دو۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٤٨٣ )
  • one who has been plundered or robbed ADJ: plundered