تزویر

( تَزْوِیر )
{ تَز + وِیر }
( عربی )

تفصیلات


زور  تَزْوِیر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٣ء میں قلمی نسخہ "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - جعل، دھوکہ، فریب، مکر، بناوٹ۔
"کم عمر اور بھولی بھالی لڑکیاں تک ان کے دام تزویر سے محفوظ نہیں رہتیں۔"      ( ١٩٢٣ء، عصائے پیری، ٦٥ )