١ - واقع یا حقیقت کے خلاف بات یا بیان، غلط بیانی، دروغ گوئی۔
"حضرت یعقوب علیہ السلام پر بیٹوں کا جھوٹھ ظاہر ہو گیا"۔ سچ کہتے ہو اغیار سے ملتے نہیں اب تم وہ جھوٹ بھی اچھا ہے جو ہو مصلحت آمیز
( ١٨٤٥ء، احوال الانبیاء، ٣٢٤:١ )
٢ - عدم واقفیت، حقیقت و سچائی کی ضد۔
"کہتے ہیں جھوٹ اور تیل کبھی تہہ میں نہیں بیٹھتے"۔
( ١٩٦٧ء نقش، کراچی، ١٢٧ )