اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - توقع کے خلاف دھوکا دینے یا مکاری کرنے کا عمل، فریب، دم، جھانسا، جل، مکر، بے ایمانی۔
"وہ عاقلہ بولی کہ تم جانو لیکن پھر کچھ دغا کیا چاہتے ہیں۔"
( ١٨٠٢ء، باغ و بہار، ١٥٥ )
٢ - وقت پر ساتھ نہ دینے یا رفاقت نہ کرنے کا عمل، بے مروتی (کسی ضرورت یا مجبوری کے تحت)۔
"میری آنکھیں میرے ساتھ دغا کرتی ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ١١٠ )
٣ - [ قانون ] امور واقعی کے اخفا سے یا دوسرے طور پر دھوکا دینے یا بددیانتی سے کسی بات پر ترغیب دینے کا عمل۔ (ماخوذ : مجموعۂ تعزیراتِ ممالک محروسۂ سرکار عالی)