متخاصم

( مُتَخاصِم )
{ مُتَخا + صِم }
( عربی )

تفصیلات


خصم  خَصِیم  مُتَخاصِم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٣ء کو"ویدک ہند" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - باہم خصومت رکھنے والے، ایک دوسرے سے جھگڑنے والے، آپس میں دشمن۔
"اس نے خود کو دو لخت کر دیا، دو متخاصم حصوں میں تقسیم کر دیا۔"      ( ١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ (ترجمہ)، ١٠٥ )