متخالف

( مُتَخالِف )
{ مُتَخا + لِف }
( عربی )

تفصیلات


خلف  اِخْتِلاف  مُتَخالِف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٨ء کو "تشنیف الاسماع" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ایک دوسرے کا مخالف، ایک دوسرے کے خلاف، مدمقابل۔
"آخرکار متخالف قوت پرانے کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے۔"      ( ١٩٩٦ء، اردوئے معلٰی، کراچی، جون، ١٩ )