مختلف

( مُخْتَلِف )
{ مُخ + تَلِف }
( عربی )

تفصیلات


خلف  اِخْتِلاف  مُخْتَلِف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جدا، جو یکساں نہ ہو، الگ، متبائن، علیحدہ، غیر مشابہ، نیارا۔
"اردو کی طرح ہندی میں ماترا کے محل سہل اور معین نہیں بلکہ مختلف محلوں پر ماترا لگتی ہیں جن کو سمجھنا اور یاد رکھنا ضروری ہے۔"      ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٦٨ )
٢ - طرح طرح کے، قسم قسم کے، الگ الگ، جدا جدا، متفرق، ناموافق، ان مل، بے میل، بے جوڑ، اختلاف کرنے والا۔
"مختلف درجہ کی مچھلیوں کے ذریعے مٹی کو چھاننا۔"      ( ١٩٨٨ء، جدید فصلیں، ١٧ )
  • different
  • dissimilar
  • unlike;  diverse;  various;  conflicting