محسوس

( مَحْسُوس )
{ مَح (فتحہ م مجہول) + سُوس }
( عربی )

تفصیلات


حسس  حِس  مَحْسُوس

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء کو "فواید الصبیان" میں مستعل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : مَحْسُوسات [مَح (فتحہ م مجہول) + سُو + سات]
١ - وہ جو حواس خمسہ میں سے کسی حس کے ذریعے معلوم ہو، جس کے ذریعے ادراک کیا گیا، معلوم، آشکارا، ظاہر۔
"آہستہ آہستہ اردو میں کچھ نوٹ فائلوں پر لکھے اور پھر انہیں دیکھا تو یوں محسوس ہوا کہ لکھنے والا کوئی اناڑی ہے۔"      ( ١٩٩٢ء، اردو نامہ، لاہور، جولائی، ١١ )