مارک[2]

( مارْک[2] )
{ مارْک }
( انگریزی )

تفصیلات


Mark  مارْک

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : مارْکْس [مارْکْس]
١ - نشان، علامت۔
"مارک (Mark) نشان یا علامت کے معنی میں بات چیت میں رائج ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٨٦ )
٢ - امتحان کے سوالات کے نمبر : کوئی نشان وغیرہ جو ناخواندہ آدمی دستخط کی جگہ بنائے، داغ، دھبہ، معیار سے بلند۔ (فیروز اللغات، علمی اردو لغت)
٣ - (دوا وغیرہ کی) معینہ مقدار ظاہر کرنے کے لیے نشان جو کسی شیشی پر بنے ہوتے ہیں؛ (مجازاً) دوا کی معینہ مقدار خوراک۔
"سوداگر کی دکان سے دوا آئی ایک مارک یعنی ایک مرتبے کی مقدار دی گئی۔"      ( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ٢٦٢:٢ )