ماہانہ

( ماہانَہ )
{ ما + ہا + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ نسبت و تمیز لگانے سے 'ماہانہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "کلیات قدر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مہینے کی تنخواہ، وظیفہ۔
"ہم لوگ زیرتربیت تھے اور صرف تین سو روپے ماہانہ تربیت پاتے تھے۔"      ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٣١ )
٢ - مہینے کا، ماہوار۔
"کالج کی مالک اور پرنسپل ڈیڑھ ڈیڑھ سو ماہانہ کی رسیدیں ان سے لیتیں اور اسّی اسّی روپے دونوں کو تھما دیتیں۔"      ( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ١٧ )