تنخواہ

( تَنْخواہ )
{ تَن + خاہ (و معدولہ) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اس میں 'و' معدولہ ہے اس لیے پڑھی نہیں جاتی۔ فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "مہتاب داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : تَنْخواہیں [تَن + خا (و معدولہ) + ہیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : تَنْخواہوں [تَن + خا (و معدولہ) + ہوں (و مجہول)]
١ - وہ رقم جو کسی ملازمت کے عوض عموماً ماہانہ دی جائے، مقررہ خدمت کا معاوضہ، مواجب، مشاہرہ۔
"میں اب تک کیسی فضول خرچ رہی، جان کی تنخواہ بھی اس مہینے بڑھے گی، کچھ اس سے مانگوں گی۔"      ( ١٩١٤ء، راج دلاری، ٤٤ )
٢ - ماہانہ رقم، معینہ رقم جو کسی خاص مقصد کے لیے بچے کی پیدائش کے بعد سے جمع کرنا شروع کر دی جائے۔
"جس دن سے لڑکی پیدا ہوئی اسی دن سے اس کے نام کی تنخواہ الگ کر دی۔"      ( ١٩١١ء، قصہ مہر افروز، ٤٨ )
  • wages
  • pay
  • salary
  • allowance
  • an assignment (on the revenue)
  • an order for wages