مسدود

( مَسْدُود )
{ مَس + دُود }
( عربی )

تفصیلات


سدد  سَد  مَسْدُود

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٧٧٢ء کو "فغاں" کے دیوان میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - رُکا ہوا، بند، بند کیا ہوا، روکا ہوا، موقوف۔
"میں نے ایسے احکام جاری کیے ہیں کہ جو اس کے پھیلاؤ کو مسدود کر دیں گے۔"      ( ١٩٨٩ء، ریگ رواں، ٣٩٩ )