عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طناز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'طنازی' بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"یہ ڈراما اس کے چوٹی کے شاہکاروں میں ہے اس کے بعض حصّے مثلاً کلو پطرہ کا جلوس، اس کے آخری لمحات اس کی طنازی اور تلون مزاجی کی تصویر کشی، نوادر ادب میں سے ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، قہر عشق، ١٣ )