اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بے باکی، گستاخی، بے حجابی۔
بے تابی دل میں ہم سمجھے بھی تو کیا سمجھے شکوے کو ادا سمجھے شوخی کو حیا سمجھے
( ١٩٨٧ء، بوئے رسیدہ، ٢٥١ )
٢ - شرارت، چلبلاہٹ، کھلنڈراپن۔
"مختصر سی زندگی . شوخی اور بے قراری کا شاہکار ہے۔"
( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٩٤ )
٣ - رنگ کی تیزی۔ (ماخوذ: نوراللغات)
٤ - [ تصوف ] کثرتِ التفات، اللہ سے لو لگانے کا عمل۔
"شوخی . کثرتِ التفات کو کہتے ہیں کہ جو معشوق کی جناب سے ہو۔"
( ١٩٢١ء، مصباح التعرف، ١٥٥ )