پتلا

( پَتْلا )
{ پَت + لا }
( سنسکرت )

تفصیلات


پاترٹہ  پَتْلا

سنسکرت سے اردو میں آیا، سنسکرت میں 'پاترٹہ' استعمال ہوتا تھا لیکن اردو میں 'پتلا' لکھا اور بولا جاتا ہے۔ ١٦٤٥ء "قصہ بے نظیر" میں استعمال ہوا۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : پَتْلی [پَت + لی]
جمع   : پَتْلے [پَت + لے]
جمع غیر ندائی   : پَتْلوں [پَت + لوں (و مجہول)]
١ - باریک، مہین، لاغر، دبلا۔
"اس کا جسم لا محالہ دبلا اور پتلا ہو جاتا ہے"      ( ١٩٣٦ء، شرحِ اسباب، ٣٣٢ )
٢ - رقیق، سیال، پانی کی طرح کا۔
"پتلا شوربا"      ( ١٩٢٦ء، نوراللغات، ٤٦:٢ )
٣ - تنگ، گنجائش میں کم، سکڑا ہوا۔
"مصر کے قدیم حملہ آوروں کے لیے بھی پتلی گلی ایک پامال راہ تھی"۔      ( ارض القرآٰن، ١٣٢:١ )
٤ - ملائم، نرم
"جب پھوڑا ظاہر ہو جائے اور چھونے سے نرم اور پتلا معلوم ہو"۔      ( ١٩٤٧ء، جراہیات زہراوی، ١٢٤ )
  • spare
  • emaciate
  • delicate
  • weak
  • feeble
  • thin (cloth
  • paper
  • or liquid)
  • slender