اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کاغذ بیچنے یا بنانے والا شخص، کاغذ والا، کاغذ کا تاجر۔
"وہ ہر بار ڈیڑھ دو سو روپے کا چیک کاغذی کو بھیجتے۔"
( ١٩٦٨ء، یادشاہد، ٣١٣ )
٢ - ایک قسم کا سفید نازک کبوتر۔
اڑتا ہے ہو کے مضطر جا اس کے بام و در پر نامہ مرا کہاں ہے، اے کاغذی کبوتر
( ١٩٠٦ء، گلشن ہند، ٤٢ )
٣ - ایک قسم کا پرندہ جو جھوٹی مچھلیاں کھاتا ہے۔ (نوراللغات؛ علمی اردو لغت)
٤ - حساب داں، سیاق داں، حساب کتاب والا، کاغذ کے مطابق کام کرنے والا شخص۔
"بند گانِ عالی نہایت کاغذی جزرس ہیں۔"
( ١٨٧٤ء، طلسم ہند، ٣٥ )
٥ - دفتری، دفتر کا مالک۔ (نوراللغات، جامع اللغات)
٦ - اعلٰی قسم کے پتلے چھلکے والا لیموں، ناشپاتی یا اخروٹ۔ (پلیٹس)