١ - کسی ڈنڈے یا چھڑ وغیرہ سے بندھا یا لگا ہوا کپڑے کا ٹکڑا عموماً چکور، مستطیل یا تکونا جس پر اکثر کوئی نشان بھی ہوتا ہے۔ اپنے رنگ یا رنگوں یا خاص نشان سے شناخت کیا جاتا ہے جو عموماً کسی قوم تحریک جماعت فوج یا بادشاہ کی ترجمانی کرتا ہے، علم، نشان۔
"اسلامی جھنڈا لڑتے وقت ان کے داہنے ہاتھ میں تھا وہ کٹ گیا تو انہوں نے جھنڈا بائیں ہاتھ میں لے لیا"۔
( ١٨٩٤ء، مجموعہ نظم بے نظیر، ٥١ )