اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی جماعت، حکومت یا فوج کا جھنڈا، پرچم، بھریرا۔
جس زمیں پر بھی کُھلا میرے لہو کا پرچم لہلہاتا ہے وہاں ارض فسلطیں کا علم
( ١٩٨٠ء، نسخہ ہائے وفا (مرے دل مرے مسافر)، ٦٥٧ )
٢ - نشان، علامت۔
"ماذنے کے طور پر وہ رفیع الشان مینار تعمیر ہوا جو عجائبات عالم میں شمار ہوتا ہے . اور جو بقول مسلمانوں کی فتح ہند کا علم تھا۔"
( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦١٨:٣ )
٣ - امام حسین یا شہدائے کربلا کے نام کا پنجہ اور پٹکا۔
"امام باڑا آصف الدولہ نے عالیہ کو کتنا مایوس کیا . نہ تعزیہ نہ عَلَم۔"
( ١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٧٣ )
٤ - کسی چیز کو بلند یا اونچا کرنے کا عمل، کھڑا کرنا، نیز بلند، اونچا، نکلا ہوا (تلوار وغیرہ)۔
"گھوڑے نے جو شاہزادہ نامور کو دیکھا تو . دم کو علم اور منہ کو کھول کے . حملہ آور ہوا۔
( ١٨٩٣ء، کوچک باختر، ٩٧١ )
٥ - [ قواعد ] اسم خاص، کسی خاص شخص، چیز یا جگہ کا نام، جیسے: آدم، غالب، کراچی، قرآن وغیرہ۔
"افراد کے اعتبار سے: اسم خاص (علم)، اسم عام، اسمِ جنس۔"
( ١٩٧٢ء، اردو قواعد، شوکت، ١١ )
٦ - مشہور، مصروف، نامور نیز رسوا، بدنام۔
سارے عالم میں ہے سحباں کی فصاحت مشہور سارے آفاق میں کسریٰ کی عدالت ہے علم
( ١٨٧٢ء، مرآۃ الغیب، ٣ )
٧ - برہنہ، بے غلاف۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ)۔
٨ - [ سیف بازی ] سیف بازی کے اکھاڑے کے نشان کا جھنڈا۔ (ماخوذ: اصطلاحات پیشہ وراں، 59:8)
٩ - [ ہندسہ ] ہر سطح متوازی الاضلاع میں قطر کے گرد ایک سطح متوازی الاضلاع دونوں سمتوں سمیت علم کہلاتی ہے (فرہنگ آصفیہ)۔