رایت

( رایَت )
{ را + یَت }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٨ء کو "کلیات انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چوب میں سلایا پرویا ہوا کپڑا جو کسی قوم یا جماعت کا امتیازی نشان ہو، علم، جھنڈا۔
"دور حاضر کی جدیدیت کا ایک رشتہ غالب سے بھی ملتا ہے . اسی نے وہ رایت آزادی بلند کیا۔"      ( ١٩٨٥ء، نقد حرف، ١٠٠ )
٢ - نیزہ (مہذب اللغات، لغات ہیرا)۔