جمع غیر ندائی : دَرْخواسْتوں [دَر + خاس (و معدولہ) + توں (و مجہول)]
١ - گزارش، عرض، التجا۔
"حضور نے ایک اس شکست خوردہ قوم کی جس پر آپ کو پورا قبضہ اور اختیار حاصل تھا درخواست اور پیش کی ہوئی شرط منظور کر لی۔"
( ١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ٦٧ )
٢ - خواہش، آرزو۔
"بوڑھا . کچھ دیر خاموش کھڑا رہا اور پھر لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہنے لگا ایک بڑا تسلا لایا جائے۔"
( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں (ترجمہ)، ٨٧ )
٣ - عرضی، عرضداشت، گزارش نامہ۔
"یہ امر موجب دلچسپی ہے کہ میرامن نے (فورٹ ولیم کالج) کالج کمیٹی کی خدمت میں ایک درخواست بغرض وصولی انعام . دی تھی۔"
( ١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ٢٥ )