التماس

( اِلْتِماس )
{ اِل + تِماس }
( عربی )

تفصیلات


لمس  اِلْتِماس

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - درخواست، گذارش، عرض۔
 صبح ہوتے جب کہاں میں نے کہ ہے کچھ التماس ہنس کے بولے وقت عرض مدعا جاتا رہا      ( ١٩٣٢ء، ریاض رضوان، ٣٤ )
٢ - [ مجازا ]  بیان، زبان پر لانا۔
"اب اسی قدر التماس پر اکتفا کی جاتی ہے۔"      ( ١٩٢٨ء، ادوھ پنچ، لکھنؤ، ١٣، ٤:١٣ )
  • prayer
  • petition
  • supplication
  • entreaty
  • request