صاحب قلم

( صاحِبِ قَلَم )
{ صا + حِبے + قَلَم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'قلم' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "مرات الاقالیم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - انشا پرداز، ادیب، شاعر، مضمون نگار، منشی۔
"ایک ادیب اور صاحب قلم کے لیے یہ صورتحال ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو کی ترقی میں مولانا ابوالکلام آزاد کا حصہ، ٢٠ )