صفت ذاتی ( واحد )
١ - لکھنے پڑھنے کا کام کرنے والا؛ منشی؛ متعدی؛ محرر؛ ادیب؛ انشا پرداز۔
"یہ اونچے پایے کا قلم کار ہے۔"
( ١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٢٦ )
٢ - مصور؛ نقاش۔
خاص اسی رنگ پر اس طرح ہو ہر اک تحریر جس طرح نقش قلم کار کی عکسی تصویر
( ١٩٤٢ء، خمسہ متحیّرہ، ٧:٥ )
٣ - رنگ ساز، رنگ بھرنے والا۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)
٤ - مہرکن، کندہ کار، حکّاک۔ (فرہنگ آصفیہ؛ علمی اردو لغت)
٥ - جنت کار۔ (علمی اردو لغت؛ فرہنگ آصفیہ)
٦ - ایک بافتہ جس پر طرح طرح کے نقش و نگار بنے ہوتے ہیں، منقش۔
"جامدانی کا انگرکھا یا وہ ریشمی دھاری اور قلمکار۔"
( ١٩٤٥ء، تلخ ترش شیریں، ١٧٤ )