صادق الاعتقاد

( صادِقُ الْاِعْتِقاد )
{ صا + دِقُل (ا غیر ملفوظ) + اِع (کسرہ ا مجہول) + تِقاد }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم 'صادق' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'اعتقاد' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٧ء کو "مسیح اور مسیحیت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - عقیدے میں پکا، سچے اعتقاد والا، راسخ العقیدہ، محکم یقین رکھنے والا۔
"قسطنطنین کی ماں . ایک پرجوش اور صادق الاعتقاد مسیحیہ تھی۔"      ( ١٩١٧ء، مسیح اور مسیحیت، ١٢٩ )
  • true to (one's) faith
  • firm in (one's) belief.