قدسی

( قُدْسی )
{ قُد + سی }
( عربی )

تفصیلات


قدس  قُدْسی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قدس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ صفت لگانے سے صفت بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء میں "بندہ نواز" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - پاک، متبرک۔
 قدسی اسی کی حمد و ثنا رات دن کریں محتاج جن و انس مظفر اسی کے ہیں      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٥١ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - فرشتہ، پاک طینت انسان؛ ولی اللہ۔
 حیراں ملک و قدسی حیراں مہ و طیارہ اور عرش سے رو گرداں اک نالہ آوارہ      ( ١٩٨٠ء، فکر جمیل، ١٣٤ )
  • پَوِتَّر
  • مُتْبَرَک
  • holy;  divine;  celestial;  the angel Gabriel