اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - زرتشت کی مذہبی کتاب کا نام۔
حسن ایمان کا یہ کردار کا ہر نقش جمیل ژندو پاژند کی مانند خجستہ آیات
( ١٩٦٢ء، ہفت کشور، ٢١٦ )
٢ - قدیم فارسی زبان، زرتشت کے زمانے کی فارسی۔
"اگر عربی زبان کے علم ادب اور علوم وفنون میں الفاظ جدیدہ شامل ہونے بند ہو جاتے تو وہ بھی مثل عبرانی و سنسکرت و ژند کے مردہ زبان ہو جاتی۔"
( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٩٥ )
٣ - عظیم، بزرگ، ضعیف۔ (فرہنگ آصفیہ، فرہنگ آنندراج)۔
٤ - دلق، خرقہ کہنہ، گدڑی، پھٹا ہوا کپڑا۔ (فرہنگ آصفیہ، فرہنگ آنندراج)۔