قلبی

( قَلْبی )
{ قَل + بی }
( عربی )

تفصیلات


قلب  قَلْبی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قلب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبتی ملانے سے 'قلبی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء میں "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - دلی، دل کا، دل سے متعلق۔
"ان دونوں میں جو قلبی تعلق تھا، وہ سارے خاندان میں عشق بے پایاں کی حکایت بن گئی تھی۔"      ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٢٤٩ )
٢ - کھوٹا، جعلی، غیر خالص۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)
٣ - کھوٹ، منافقت۔
 زباں سوں تو وہ ذکر جلی کریں وہ دل میں سدا اپنے قلبی دھریں      ( ١٦٨٥ء، معظم بیجا پوری (قدیم اردو ١: (٢٦) )