تختۂ اول

( تَخْتَۂِ اَوَّل )
{ تَخ + تَہ + اے + اَوْ + وَل }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'تختہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'اول' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء میں "محامہ خاتم النبین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - [ کنایۃ ]  لوح محفوظ۔
 تجرد تختہ اول ہے میری مشق بے حد کا مٹانا لوح دل سے نقش ناموس اب وجد کا      ( ١٨٧٢ء، محامہ خاتم النبین، ١٧٣ )
٢ - الف بے لکھنے کی بچوں کی لکڑی کی تختی جس پر ابتدائی حروف لکھنے کی مشق کرائی جاتی ہے (ماخوذ: نور اللغات؛ جامع اللغات)