دوستی

( دوسْتی )
{ دوس (و مجہول) + تی }
( فارسی )

تفصیلات


دوسْت  دوسْتی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دوست' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٥٦٩ء سے "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : دوسْتِیاں [دوس (و مجہول) + تِیاں]
١ - یارانہ، میل جول، بے تکلفی کی ملاقات، تعلق خاطر، راہ و رسم، صاحب سلامت، یگانگت، محبت۔
 فراق ہوش میں ہے اب تو ایک مدت سے اثر سکا نہ مگر تیری دوستی کا خمار      ( ١٩٨٢ء، فراق (نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن، ٣١) )
  • Amity
  • friendship;  love
  • affection
  • attachment
  • intimacy;  illicit love