دیکھا

( دیکھا )
{ دے + کھا }
( سنسکرت )

تفصیلات


دیکھنا  دیکھا

سنسکرت زبان سے ماخوذ اردو مصدر 'دیکھنا' سے صیغہ ماضی مطلق 'دیکھا' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور حرف استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٠ء سے "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف ( واحد )
١ - [ کلمہ آگاہی ]  سن لیا، غور کیا، آزما لیا (ایسے محل پر کہتے ہیں جہاں یہ کہنا ہوتا ہے کہ جو ہم کہہ رہے تھے وہی ہوا۔
 بن کے بجلی سامنے آنا یہ چھوڑ دیکھا دیکھا پس لے بس آنکھیں نہ پھوڑ      ( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٥٥ )
صفت ذاتی ( واحد )
جنسِ مخالف   : دیکھی [دے + کھی]
واحد غیر ندائی   : دیکھے [دے + کھے]
١ - دیکھنا کا ماضی، تراکیب میں مستعمل۔
"دیکھا کہ چور دروازہ . کھلا ہوا تھا۔"      ( ١٩٤١ء، پیاری زمین، ١٦٦ )
  • Seen