تصویب

( تَصْوِیب )
{ تَص + وِیب }
( عربی )

تفصیلات


صوب  تَصْوِیب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٨ء میں "تصانیف احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - درست قرار دینا، تصدیق، درستی، اصلاح۔
"بہر حال اگر یہ عمل محمود ہو تو تصویب فرمائی جائے۔"      ( ١٩٤٥ء، حکیم الامت، ٥٤ )