مترشح

( مُتَرَشِّح )
{ مُتَرَش + شِح (کسرہ ش مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


رشح  مُتَرَشِّح

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ٹپکنے والا، رسنے والا۔
 مترشح ہوا یہ سنتے ہی وہ ابر سیاہ بوندیاں تیروں کی پڑنے لگیں اکبر پر آہ      ( ١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ٨١:٧ )
٢ - [ مجازا ]  ظاہر ہونے والا، ظاہر، آشکار، عیاں۔
"اس کے برتاؤ سے مترشح ہوگا کہ وہ غمزدہ نہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٢٨ )