مبلغ

( مُبْلَغ )
{ مُب + لَغ }
( عربی )

تفصیلات


بلغ  مُبْلَغ

فارسی زبان سے ماخوذ عربی اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت اور گاہے اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٢ء کو "طلسم شایاں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کامل، کھرا، پرکھا ہوا؛ (مجازاً) مال، نقد رقم، روپیہ۔
"سب نے کچھ کچھ پیش کیا، مبلغ خطیر جمع ہوگئے۔"      ( ١٩٠١ء، طلسم نوخیز جمشیدی، ١٩٩:٢ )
٢ - نقد روپے وغیرہ کی تعداد ظاہر کرنے کے لیے رقم سے پہلے مستعمل جیسے: مبلغ پچاس ہزار روپیہ۔
"اس رقم میں سے مبلغ پچاس لاکھ روپیہ فوری طور پر ادا کر دیا جائے۔"      ( ١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، اپریل، ٤١ )