محنتی

( مِحْنَتی )
{ مِح (کسرہ م مجہول) + نَتی }
( عربی )

تفصیلات


محن  مِحْنَت  مِحْنَتی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محنت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٩٨٣ء کو "حصار انا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
١ - محنت کرنے والا، کام میں مصروف رہنے والا۔
"فرمان صاحب بڑے محنتی استاد ہیں۔"      ( ١٩٩٤ء، فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٢٦:١ )
٢ - جفاکش، مزدور، کمیرا، قلی، محنت کش۔
"مہندر سنگھ گاؤں کا ایک گبرو جوان تھا، بڑا محنتی اور نڈر تھا۔"      ( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ١١ )
٣ - محنت سے تعلق رکھنے والا، محنت سے مسنوب۔
"یہ زمانۂ دراز کی محنت ترقی کا نتیجہ ہے۔"      ( ١٩١٣ء، تمدن ہند، ٣٤٦ )