اتمام

( اِتْمام )
{ اِت + مام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب 'افعال' سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٦ء میں "ہشت بہشت" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )
١ - تمام کرنا، تکمیل کرنا، خاتمہ، اختتام، انجام۔
 ہے روایت کہ ہوا جنگ کا جس دم اتمام شمر ملعوں لگا یہ کہنے کہ اے مردم شام      ( ١٧٨٠ء، سودا، کلیات، ٣١٨:٢ )
  • perfection
  • completion
  • accomplishment