رضی

( رَضی )
{ رَضی }
( عربی )

تفصیلات


رضو  رَضا  رَضی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٦ء کو "گلدستہ امامت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جنسِ مخالف   : رَضِیَّہ [رَضْی + یَہ]
١ - پسندیدہ (شخص)۔
"القاب ان حضرت کے رضی اور دفن اور صابر اور رضا ہیں۔"      ( ١٨٨٧ء، نہرالمصائب، ٣، ٥٩٦:٥ )
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - اللہ تعالٰی کا ایک اسم صفاتی، خوشنود۔
 یا خفی یا لطیف یا شاہد یا رضی یا نصیر یا حافظ      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ١٠٤٢ )