پسندیدہ

( پَسَنْدِیدَہ )
{ پَسَن + دی + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


پسندیدن  پَسَنْدِیدَہ

فارسی مصدر'پسندیدن' سے صیغہ فعل ماضی مطلق واحد غائب 'پسندید' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ صفت ملنے سے 'پسندیدہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو 'خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مقبول، مرغوب، منتخب، پسند کے قابل، جو حسب دلخواہ ہو۔
'مدارس کی تعلیم اگر پسندیدہ ہے تو یہی کہ مختلف علوم اور متعدد فنون ایک ساتھ سکھاتے ہیں۔"      ( ١٨٨٧ء، موعظۂ حسنہ، ٨٤ )
  • approved;  liked;  chosen;  agreed to;  desirable;  pleasing;  laudable