خصائص

( خَصائِص )
{ خَصا + اِص }
( عربی )

تفصیلات


خاص  خَصائِص

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خاصیت' کی جمع 'خصائص' اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں ترجمہ "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - جمع )
١ - خاصیت کی جمع، بمعنی عادات، صفات۔
"جس نوعیت سے انہیں (مذہبی اصطلاحات کو) ہماری شاعری میں پیش کیا گیا ہے اس نے ہمارے قومی شعائر اور ملی خصائص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، شعر و سخر، ٧ )