مبارز

( مُبارِز )
{ مُبا + رِز }
( عربی )

تفصیلات


برز  مُبارِز

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جنگ کے لیے تیار ہو کر آنے والا، مقابلے پر چڑھ کر لڑنے والا، جنگ جو، لڑاکا، جنگی، بہادر۔
 جس نے کعبے میں پڑھی اسلام لاتے ہی نماز جس مبارز سے روایت سرفروشی کی چلی      ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ٢٢٧ )