بام[1]

( بام[1] )
{ بام }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : باموں [با + موں (واؤ مجہول)]
١ - کوٹھا، چھت، مکان کی اوپری منزل، بالاخانہ۔
"تو ایک بام سے دوسرے بام پر بھاگتا پھرتا ہے۔"      ( ١٨٣٨ء، بستان حکمت، ١١٤ )
٢ - [ موسیقی ]  اونچا سر۔ (ماخوذ : جامع اللغات، 395:1)
٣ - [ تصوف ]  محل تجلیات۔ (مصباح التعرف لارباب التصوف، 58)
  • terrace or roof of a house;  upper story