طشت

( طَشْت )
{ طَشْت }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی لفظ 'تشت' سے اردو قاعدہ کے مطابق عربی رسم الخط میں 'طشت' بطور اسم مستعمل ہے ١٩١١ء میں "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - تسلا، پرات، لگن۔
"تشت فارسی لفظ تھا اس کو عربی میں طشت کر لیا ہے۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ ، ١١٢:١ )
٢ - تانبے کا بڑا ظرف جو امیروں کے صحت خانے میں رکھا جاتا ہے (فرہنگ آصفیہ)۔