١ - (وہ چیز) جس میں طول و عرض و عمق ہو، صورت پذیر، مادی، جسمانی، جسم دار، جسم والا۔
"مولوی صاحب اور اردو زبان اس بری طرح سے مربوط اور لازم و ملزوم ہو چکے ہیں کہ جیسے اردو زبان مجسم ہو کر مولوی صاحب کی شکل آگئی ہو۔"
( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ١٣ )
٢ - بھاری، بوجھل، موٹا، فربہ، جسیم۔ (جامع اللغات)
٣ - سر سے پاؤں تک، سراپا۔
"ڈاکٹر فرمان مجسم تمنائے بیتاب بنے ہوئے تھے۔"
( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری: حیات و خدمات، ٦٠٦:٢ )