عربی زبان سے مشتق اسم 'مجاز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'مجازی' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٢٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - مجاز سے منسوب یا متعلق، جو استعارے یا مجاز مرسل کے طور پر ہو نیز مادی، دنیائے ظاہر کا، مرادی، فرض کیا ہوا، نقلی، ساختہ، جعلی، مصنوعی، غیرحقیقی، فرضی۔
"عشق کی دو خاص قسمیں ہیں ایک مجازی اور دوسری حقیقی۔" رجوع کریں:
( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، مارچ، ٣٠ )