باندی

( بانْدی )
{ باں + دی }
( سنسکرت )

تفصیلات


بندی  بانْدی

سنسکرت میں اصل لفظ 'بندی' سے ماخوذ اردو زبان میں باندی مستعمل ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٤٩٦ء میں "میراں جی شمس العشاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : بانْدِیاں [باں + دِیاں]
جمع غیر ندائی   : بانْدِیوں [باں + دِیوں (واؤ مجہول)]
١ - لونڈی، کنیز (زر خرید یا مال غنیمت میں ملی ہوئی عورت)
"حسین مامائیں اور باندیاں۔"      ( ١٩٣٤ء، تین پیسے کی چھوکری، ٢٠ )
١ - باندی جب شادی کرتی ہے تو ایسی ہی کرتی ہے
[ تاریخ  ]  کم ظرف یا شیخی باز تقریب میں اپنی حیثیت سے زیادہ کام کرتا ہے۔ (ماخوذ: جامع اللغات، ٣٩٨:١)
١ - باندی کو باندی کہے رودی بی بی کو باندی کہا ہنس دی
کمینے کی اصلیت ظاہر کی جائے یا کسی کا حقیقی عیب بیان کیا جائے تو اسے ناگوار گزرتا ہے۔ (ماخوذ: نوراللغات، ٥٢:١؛ جامع اللغات، ٥٢:١)
  • a female slave
  • bondmaid