١ - لَونڈی بَنانا
بغیر نکاح کے گھر میں ڈالنا، داسی یا باندی بنانا، کنیز بنانا، خدمت گاری کے لیے ملازم رکھنا، غلام بنانا۔"اس گفتگو سے یہ متشرح ہوتا ہے کہ رسول اللہ کو صفیہ کا لونڈی بنانا منظور نہیں تھا۔"
( ١٨٨٤ء، تحقیق الجہاد، ٢٢٨ )
٢ - لونڈی بن کمائے اور بیوی بن کھائے
جو محنت کرنے سے نہیں شرماتا وہ فراغت سے گزر بسر کرتا ہے، محنت مشقت کر کے ہی راحت حاصل ہوتی ہے۔"دنیا کا دستور یہی ہے، اماں جان اللہ بخشے ہمیشہ کہتی تھیں لونڈی بن کمائے اور بیوی بن کھائے۔"
( ١٩١٧ء، طوفان حیات، ٢٨ )
٣ - لونڈی بننا
غلام ہو کر رہنا۔"کیا مرد صرف اسی صورت میں عورت کو چاہتا ہے کہ وہ اس کی لونڈی بن کر رہے۔"
( ١٩٨٧ء، پلک پلک سمٹی رات، ٥٧ )