تعدیلی

( تَعْدِیلی )
{ تَع + دی + لی }
( عربی )

تفصیلات


عدل  تَعْدِیل  تَعْدِیلی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعدیل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'تعدیلی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٣١ء میں "نسیجیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - تعدیل سے منسوب۔
"بعض خلیوں کے اندر کے ذرات. تعدیلی رنگوں سے متاثر ہوتے ہیں ان کو معتدل پسند کہتے ہیں۔"      ( ١٩٣١ء، نسیجیات، ٥:١ )
٢ - [ طبیعیات ]  جو نہ مثبت ہو نہ منفی، انگریزی: Neutral۔
"یہ الیکٹران یا تو آزادانہ پھرتے ہیں یا وہ ایک تعدیلی ایٹم کے ساتھ لگ جاتے ہیں۔"      ( ١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ١١ )