صفت عددی
١ - چار سے ایک زیادہ، گنتی میں چار اور ایک۔
فروغ پائیں جہاں میں نہ کیوں یہ ذیشاں پانج کہ پانچ وقت عبادت اور اس کے ارکاں پانچ
( ١٩١٢ء، شمیم، ریاض شمیم، ٤:٥ )
٢ - پانچ کا ہندسہ جو اردو میں 5 لکھا جاتا ہے۔
"٥ اور ٣ کو اس ترکیب سے ضرب دے کر ہم اس بات کی اور خوب توضیح کرتے ہیں۔"
( ١٨٧٤ء، علم حساب، ١٩ )
٣ - نہایت چالاک، عیار، کائیاں، مکار۔
کس کو اس نے سحر میں مارا وہ جو ہے پانچ تو میں اٹھارا
( ١٨٥٨ء، بحر الفت، ٥١ )
٤ - کئی ایک آدمی، بہت لوگ۔
موری بات سب بدھائی بنائی پرجا پانچ کت کر ہوں سہائی
( ١٦٢٣ء، تلسی داس (شبد ساگر، ٢٩٢٠:٦) )
٥ - ذات برادری کے مکھیا لوگ، پنچ۔
سانچے پرے پانچوں پان پانچ میں پرے پرمانتلسی چاتک آس رام شیام گھن کی
( ١٦٢٣ء، تلسی داس (شبد ساگر، ٢٩٢:٦) )
٦ - طاق، ماہر، ہوشیار
بانکپن میں پانچ ہے چلتا ہے وہ پنجوں کے بل راہ میں ٹکتی نہیں اوس فتنہ گر کی ایڑیاں
( ١٨٣١ء، دیوانِ ناسخ، ١٠٩:٢ )