پائیں

( پائِیں )
{ پا + اِیں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی میں اسم 'پا' کے ساتھ فارسی لاحقۂ نسبت 'ئیں' ملنے سے 'پائیں' بنا۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - نیچے، نچلے رخ۔
"کودنے سے جسم کا حصہ پائیں یعنی پاؤں جذب زمین سے یک بیک ساکن ہو جاتا ہے۔"      ( ١٩٢١ء، القمر، ٣ )
٢ - پائنتی، (کسی جگہ کے) صدر مقام کے مقابل کی جگہ۔
"صدر کے مقابل پائیں سمت میں مسند تکیہ لگتا تھا۔"      ( ١٨٩٦ء، سیرتِ فریدیہ، سرسید، ٤٢ )
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - نیچا، پست۔
 صحبتوں میں تکیہ و مسند کا آئیں کچھ نہ تھا مجلسوں میں امتیاز صدر و پائیں کچھ نہ تھا      ( ١٩٠٥ء، کلیات نظم حالی، ٥٢:٢ )